ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / بنگلور میں محکمہ انکم ٹیکس نے کئے ایک فلیٹ سے 2.25کروڑ روپے کے نئے نوٹ ضبط ؛ آفسران پر خونخوار کتےچھوڑے گئے

بنگلور میں محکمہ انکم ٹیکس نے کئے ایک فلیٹ سے 2.25کروڑ روپے کے نئے نوٹ ضبط ؛ آفسران پر خونخوار کتےچھوڑے گئے

Wed, 14 Dec 2016 21:26:44  SO Admin   S.O. News Service

بنگلور:14/دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) محکمہ انکم ٹیکس نے کرناٹک اور گوا سے آج  اور کل 3.57کروڑ روپے کی نقد رقم ضبط کی ہے جو 2.93کروڑ روپے نئے نوٹوں میں ہے۔اس میں سے بڑی رقم یہاں کے ایک فلیٹ سے ضبط کی گئی جس کی حفاظت کے لئے دو خونخوار کتے اور ایک عمررسیدہ خاتون کو رکھا گیا تھا۔ حکام نے کہا کہ محکمہ کے افسران کو ایک خفیہ اطلاع ملی کہ یشونت پور علاقے کے ایک اپارٹمنٹ میں کچھ نقد رقم ہے لیکن وہ کل چھاپے کو انجام نہیں دے سکے،ایسا اس لئے ہوا کیونکہ فلیٹ میں رہنے والی عمررسیدہ خاتون نے انکم ٹیکس حکام کے ساتھ تعاون کرنے کے بجائے اپنے دونوں کتوں کو چھوڑ دیا اور کتوں کو باندھنے سے انکار کر دیا۔ بالآخر حکام نے مقامی پولیس اور مقامی لوگوں کی مدد سے داخلہ حاصل کیا جس کے دوران پتہ چلا کہ وہاں ایک کمرہ بند پایا گیا ۔

انکم ٹیکس محکمہ کی ٹیم نے پایا کہ ایک شخص نے علی الصبح فلیٹ کا دورہ کیا تھا۔ محکمہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا  ہےکہ بند کمرے کو کھولا گیا اور 2.89کروڑ نامعلوم روپے ضبط کئے گئے جس میں سے 2.25کروڑ روپے دو ہزار روپے کے نئے نوٹ میں تھے۔ بیان میں کہا گیا کہ مکمل نقد ضبط کر لی گئی ہے اور اس معاملے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔ایک مختلف معاملہ میں گوا کے دارالحکومت پنجی میں دو ہزار روپے کے نئے نوٹ میں 67.98لاکھ روپے ایک شخص سے ضبط کئےگئے۔ یہ شخص ان کے انکم ٹیکس حکام سے ملا جو نقد کی تلاش میں فرضی گاہک بنے ہوئے تھے۔بیان میں کہا گیا کہ رقم مہاراشٹرگوا سرحد پر واقع بندہ نام کے مقام پر ضبط کی گئی۔نوٹ بندی کے بعد محکمہ کی کرناٹک اور گوا میں واقع انکوائری یونٹس نے کل 29.86کروڑ روپے ضبط کئے جس سے 20.22کروڑ روپے نئے نوٹ شامل تھے، 41.6کلو گرام صرافہ اور 14کلو گرام زیورات بھی ضبط کئے گئے ہیں۔ محکمہ نے کہا کہ اس نے ان دو ریاستوں میں اپنی 36مہمات کے تحت 1000کروڑ روپے کی نامعلوم رقم کا پتہ لگایا ہے۔


Share: